اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے پیر کے روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کے نام ایک خط امریکی صدر سمیت اس حکومت کے اعلیٰ حکام کے حالیہ معاندانہ بیانات پر اپنی گہری تشویش اور شدید مذمت کا اظہار کیا۔
ایروانی نے کہا کہ اشتعال انگیز بیانات بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہیں، خاص طور پر آرٹیکل 2(4) کے تحت خود مختار ریاستوں کے خلاف دھمکی یا طاقت کے استعمال ممنوع ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی اس سنگین خلاف ورزی کے پیش نظر، ایران اس لاپرواہی اور اشتعال انگیز بیانات کو یکسر مسترد کرتا ہے اور ان کی مذمت کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے کہا کہ ایران بین الاقوامی امن و سلامتی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کرتے ہوئے کسی بھی جارحانہ اقدام کی صورت میں بین الاقوامی قانون کے دائرہ کار میں اپنی خودمختاری، ارضی سالمیت اور قومی مفادات کا بھرپور دفاع کرے گا۔ ایران نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جارحانہ اقدام کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے جس کی پوری ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی۔
آپ کا تبصرہ